بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر ہونے والے فدائی حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیاگیاہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کا سی ٹی ڈی اہلکارکی مدعیت میں کالعدم تنظیم کے رہنماءکےخلاف درج کیاگیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مقدمہ انسداددہشتگردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت درج کیاگیاہے۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ٹرین کے ڈبہ سے ٹکرایا گذشتہ اتوار 24 مئی کوچمن پھاٹک کے قر یب دھماکے میں 14افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر شٹل ٹرین جوپاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کینٹ سے ریلوے اسٹیشن لے جارہی تھی کوفدائی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاتھا جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے مجید بریگیڈ یونٹ کی فدائی بلال شاہوانی نے سرانجام دیا ہے جس میں 82 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ۔
اس سے قبل بی ایل اے سمیت دیگر بلوچ مسلح تنظیموں کے خلاف ریاست کی جانب سے درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔