بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب پاکستانی فوج کے شٹل ٹرین پر فدائی حملے کے بعد نقصانات کے تخمینے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سروے کمیٹی قائم کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی دھماکے سے متاثر ہونے والی جائیدادوں، گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کا تفصیلی جائزہ لے گی اور مالی تخمینہ تیار کرے گی۔
حکام کے مطابق کمیٹی جائے وقوع کا دورہ کرے گی، متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرے گی اور اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جمع کرائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن پھاٹک پر شٹل ٹرین جوپاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کینٹ سے ریلوے اسٹیشن لے جارہی تھی کوفدائی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاتھا جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے مجید بریگیڈ یونٹ کی فدائی بلال شاہوانی نے سرانجام دیا ہے جس میں 82 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ سرکاری سطح پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔
دھماکے کے باعث قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی تھی اور متعدد گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔