کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کچی بیگ، سریاب روڈ پر فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم چار افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے،ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازع کا نتیجہ ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article