کوئٹہ میں نجی اسکول کا مالک مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نجی اسکول کے مالک کو قتل کردیا۔

واقعہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع صدام ریلوے کراسنگ کے قریب پیش آیاجہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نجی اسکول کے مالک سہیل احمد بلگھانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کا تعلق ڈی جی خان، پنجاب سے تھا اور وہ سریاب مل اسکول کے نزدیک گزر رہے تھے جب حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تاحال واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article