تربت : مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس کانسٹیبل ہلاک ، شوہراور بیٹا زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے آبسر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون پولیس کانسٹیبل ہلاک اور اس کا شوہراور بیٹا زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس کانسٹیبل اور اس کا فیملی ایک نجی گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ آوروںنے پہلے سے گھات لگائے اس پر حملہ کیا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈیوٹی پر مامور لیڈی پولیس کانسٹیبل شکیلہ زوجہ سنیل موقع پر ہلاک ہوگئی، جبکہ ان کے شوہر سنیل ولد شفیق اور 5 سالہ بیٹا ابیاس ولد سنیل ساکنان شہرک حال شاہ آباد آپسر شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچے اور اس کے والد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھیں جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article