تربت: میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

تربت کے علاقے ڈنک خلیل آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وحید ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے ان کے بھائی حبیب الرحمن ولد عبدالکریم ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق خدرئی محلہ کردگاپ، مستونگ سے بتایا جاتا ہے اور وہ علاقے میں بورنگ کا کام کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعہ کے محرکات تاحال سامنے سامنے نہیں آسکے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article