بلوچستان کے علاقے پنجگور میں العمارات ہوٹل کے قریب گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں سمیت ایک چار سالہ زندہ بچہ برآمد ہواہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت نبیل ولد جمیل احمد اور شہاب ولد نزیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود چار سالہ ایک بچہ، جو مقتول شہاب کا بیٹا بتایا جاتا ہے، معجزانہ طور پر محفوظ حالت میں پایا گیا۔
قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے دوسری جانب آج ضلع کیچ سے 3 نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 2 کی تصدیق جبری لاپتہ کے طورپر ہوگئی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔