حب اور تمپ میں 2 افراد قتل ،واقعے کے خلاف احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور تمپ میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ حب واقعے کے خلاف ملازمین نے شدید احتجاج کیا۔

حب کے صنعتی ایریا میں ڈکیتی کی واردات مزاحمت پرفائرنگ سے فیکٹری منیجر ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیر کےروز تھانہ کے حدود میں واقع سرائے نور فیکٹری کے منیجر شعیب صدیقی کوفیکٹری گیٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا بتایا جاتا ہے۔ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پیش آیا ۔

واقعہ کے بعد فیکٹری ملازمین لاش سڑک پر رکھ کر ہائیٹ تھانے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری مطالبہ کیا۔

ملازمین کا کہنا تھا پولیس صنعتکاروں اور فیکٹری ملازمین کی جان ومال کی حفاظت میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔

نجی فیکٹری کے منیجر شعیب صدیقی کے قتل کے واقعے کے بعد ایس ایس پی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب مکران ڈویژن کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ممتاز ولد ماسٹر مختار نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تمپ کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ممتاز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

مقتول کا تعلق تمپ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں پہنچ کر شواہد جمع کیے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article