بلوچستان کے ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بھاگ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی اور بیوی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
قتل کے وجوعات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔