ایک سال گزرنے کے باوجود مہ جبین بلوچ کی بازیابی نہ ہوسکی،بی ڈبلیو ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ وومن فورم نے کہا ہے کہ پولیو سے متاثرہ خاتون مہ جبین بلوچ کو 29 مئی 2025 کو کوئٹہ سے سیکیورٹی فورسز نے جبراً لاپتہ کیا تھا اور آج ایک سال گزرنے کے باوجود ان کے اہلِ خانہ کو کسی قسم کی معلومات یا قانونی وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔

فورم کے مطابق مہ جبین کی جبری گمشدگی نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بلوچستان میں جاری اس تشویشناک رجحان کی عکاسی کرتی ہے جس میں خواتین بھی نشانہ بن رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مہ جبین کے اہلِ خانہ گزشتہ بارہ ماہ سے شدید ذہنی و جذباتی اذیت میں مبتلا ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔

بلوچ وومن فورم نے مطالبہ کیا کہ مہ جبین کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article