بلوچستان کے علاقے حب میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیااور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔جبکہ گڈانی میں سمندر میں 2 نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
حب کے علاقے حسن پیر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساکران تھانے حدود میں حسن پیر کے مقام پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملقہ گل ولد گل محمد ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک شخص کی نعش کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
ساکران پولیس واقعے سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے ۔
ایک اورواقعہ میں حب شہرمیں گڈانی اسٹاپ کے قریب سے خاتون کی لاش ملی برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق حب شہر کے وسط میں گڈانی اسٹاپ کے قریب خاتون کی نعش ملی ،ایدھی رضاکاروں نے نعش کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ۔
خاتون کی عمر 40سے 45سال ہے تاہم شناخت نہ ہوسکی جہاں پر پولیس کارروائی کے بعد نعش ایدھی کے حوالے کردیا گیا جنھیں ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔
تیسر ا واقعہ گڈانی کے سمندر میں نہانے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق گڈانی کے سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔
مقامی غوطہ خوروں اور ایدھی رضاکاروں نے ایک نوجوان کی نعش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے کی کی تلاش جاری ہے۔
سمندرمیں ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت 24سالہ حماد ولد منصور اور 17سالہ محسن ولد تنویر کے ناموں سے ہوئیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان محسن کی تلاش جاری ہے ۔