نوشکی میں فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی لائبریری کے قریب فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حق نواز جمالدینی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسکول ٹیچر محمد اکرم جمالدینی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی ٹیچر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

تاحال واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article