بلوچستان کے علاقے واشک میں خاران روڈ پر پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قافلے کی ایک گاڑی کو مبینہ طور پر ایک دیسی ساختہ بم (IED) سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ تین دیگر گاڑیوں پر بھی گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ ایک گاڑی حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب رہی۔
ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ممکنہ طور پر بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایک دوسرے واقعے میں خاران کے نوروز علاقے میں بڑی تعداد میں مسلح افراد نے چیک پوسٹیں قائم کر کے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
جبکہ اسی دوران خاران بسیمہ روڈ بھی مسلح افراد کے کنٹرول میں ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں وہ گاڑیوں کی تلاشی اور نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں۔