ماشکیل میں تعمیراتی کمپنی کے پروجیکٹ ایریا پر حملہ، مشینریز نذرِ آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے پروجیکٹ ایریا پر حملہ کرکے اس کی مشینریز نذرِ آتش کردیا۔

واقعہ واشک روڈ میں بروزمنگل 13 جنوری کو مغرب کے وقت پیش آیا ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے موقع پر موجود مزدوروں کو تنبیہ جاری کرنے کے بعد رہا کر دیا، جبکہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ڈمپر، لوڈر اور دیگر مشینری کو نذرِ آتش کر دیا ، جس کے باعث تمام مشینری ناکارہ ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے تقریباً دو گھنٹے تک کمان رود پل کے قریب ناکہ بندی بھی کی۔

دوسری جانب تعمیراتی منصوبے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے آزاد نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 13 جنوری کو مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ماشکیل میں واشک روڈ پر پاکستانی فوج کے مفادات سے جڑے منصوبے کے تحت کام کرنے والے ایک کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ کرکے گاڑیوں و دیگر مشینری کو نذر آتش کردیا، اور اس دوران وہاں موجود مزدوروں و کاریگروں کو وارننگ پر رہا کردیا۔

Share This Article