تربت میں موبائل فون ٹاوردھماکے سے تباہ،ہرنائی میں ایک شخص قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک موبائل ٹاورکو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا جبکہ ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر بم دھماکہ کیا گیا جس سے ٹاور کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ہرنائی کے علاقے ہرنائی ٹو سنجاوی طورخام روڈ سور پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سنجاوی سے ہرنائی آنے والے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ ولد حاجی دینار سکنہ قلعہ سیف اللہ نامی شخص ہلاک ، جبکہ گل محمد ولد حاجی دینار زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا۔

واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article