بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ اور تربت و پنجگور میں روڈحاثات سے ماں بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
نصیر آباد میں پیر کو مسلح افراد نے ایس پی کی دفتر کے قریب فائرنگ کرکے ماں اور بیٹے کو ہلاک کردیا اور فراد ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے ماں اور بیٹے کا تعلق منجھو شوری سے بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب تربت میںسی پیک روڈ پر بلیدہ کراس کے مقام پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی شناخت ظریف ولد روش سکنہ ہوشاپ کے نام سے ہوگئی ہے۔
اسی طرح پنجگور کے علاقے گوران میں تیز رفتار زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور 2افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں زہیر احمد ولد موسیٰ جان ہلاک اور یعقوب ولد موسیٰ سکنہ خدابادان اورصغیر احمد ولد فتح محمد زخمی ہوگئے۔