بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک معمولی تنازع پر مسلح تصادم سے 3 بھائیوں سمیت افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعہ نوشکی کے علاقے قادر آباد میں دو فریقین کے مابین معمولی تنازع پر رونما ہواجہاں مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کا واقعہ خالی دکان کے کرایہ لینے کے معاملے پر پیش آیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے اور فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے تین بھائی بابو علم خان، بیبرگ خان اور ذوالقرنین ولد دینار خان بادینی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دوسرے فریق سے سہیل احمد ولد محمد ایوب بادینی بھی جان کی بازی ہار گیا۔