بلوچستان کے موسیٰ خیل کے علاقے چینہ خوندی میں ہیضے سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔
موسیٰ خیل کے ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6بچے اور 2مرد شامل ہیں۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ 8اموات 4روز کے دوران ہوئیں، اب صورت حال قابو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لورا لائی اور بارکھان سے میڈیکل ٹیمیں موسیٰ خیل پہنچ گئی ہیں، جبکہ ڈی جی ہیلتھ نے کوئٹہ سے ادویات بھجوا دی ہیں۔
ڈی ایچ او موسیٰ خیل کے مطابق سرکاری اسکول کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں پینے کے پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔