بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے مٹ سے پاکستانی فورسز نے مزید 2 بھائیوں کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
جبری کا نشانہ بنائے گئے دونوں بھائیوں کی شناخت ستا دین بگٹی اور فضل دین بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے اہلکاروں نے گزشتہ روز جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے جو پیرل خان بگٹی نامی ایک شخص کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی مٹ میں اپنے زمینوں پر کام کررہے تھے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے انہیں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ۔