بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سی پیک روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں زمیاد گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی۔
آگ اتنی شدید تھی کہ ڈرائیور اور اس کا ساتھی موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم دونوں افراد کو بچایا نہ جا سکا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔