ڈیرہ بگٹی میں دھماکا،ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹ گیاجس سے کسیق سم کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی پر نا معلوم مسلح افراد حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا ہے ۔

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بے نظیر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کمپنی پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدودمیں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی تعمیراتی کمپنی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں گھر کے باہر نصب دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے سماجی کارکن رشید نوسانی درمازئی بگٹی کے گھر کے باہر دھماکہ خیز موا د نصب کررکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورپورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article