بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ہفتہ کو وڈھ کے علاقے کاکا ہیرنیشنل ہائی وے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نواب ولد محمد اسحاق نامی ایک 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے نوجوان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔