بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ دوسرازخمی ہوگیا ۔
لیویز فورس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار محمد حسین مریٹہ ہلاک جبکہ جمیل شیخ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد لیویز فورس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔