تربت : میری کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے میری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نجیب ولد ماسٹر یعقوب سکنہ میری کے نام سے ہوگئی ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کرولا گاڑی میں سوار مسلح شخص نے نجیب پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article