پنجگور : بلوچستان کے سابق وزیر رحمت صالح کا بھائی قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح کا بھائی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان کے سابق وزیر صحت رحمت صالح اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ولید صالح رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article