کوئٹہ سے ژوب جانیوالی بس کو حادثہ، 4 مسافر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ژوب جانیوالی بس حادثے کاشکار ہوگئی جس کی وجہ سے 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ سے ژوب جانے والی الیوسف بس علوزئی قلعہ سیف اللہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں 4 مسافر ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے امداد کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article