گوادر : پانی کی شدید قلت کے خلاف شہریوں کا جی ڈی اے آفس کے سامنے احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کے بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے، جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

ٹی ٹی سی کالونی، بخشی کالونی، شمبے اسماعیل، نیو ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے آج جی ڈی اے آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "پیاسے گوادر کو پانی دو” کے نعرے درج تھے۔

شرکاء نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کئی روز سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر پانی کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت بلوچستان اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share This Article