بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں ڈگری کالج میں طلبہ و طالبات گزشتہ ایک ہفتہ سے پرنسپل کے تبادلہ پر سراپا احتجاج ہیں۔
طلبہ نے کلاس بائیکاٹ کرکے ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔
طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ ڈگری کالج تمپ کو جان بوجھ کر پستی اور تعلیمی تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے، پرنسپل داؤد بلوچ نے کالج کو ایک ڈگر پر لاکر بہتری کی طرف گامزن کیا تھا اور تعلیمی ماحول صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا تھا مگر کسی جواز کے بنا ان کا تبادلہ کیا گیا جس کی وجہ سے تعلیمی ادارہ ایک دفعہ پھر تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پرنسپل کا تبادلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔