بلیدہ میں فائرنگ سے دکاندار ہلاک،ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ سے دکاندار ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص کواغوا کرلیا گیا۔

بلیدہ میناز کے علاقے محمد آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دکاندار ثناء اللہ اتوار کی شام ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول سبزی فروشی کا کام کرتے تھے۔

یاد رہے رواں سال کے پچھلے دو ماہ کے اندر بلیدہ میں قتل کے 18 واقعات پیش آئے ہیں۔ جس سے علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زیر تعمیر بے نظیر مڈیکل کالج سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک مزدور کو اغواءکرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب نصیرآبادکے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ نوتال کی حدود زیر تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج کے ایک مزدور اختیار حسین کو نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواءکرلیا اوراپنے ساتھ نا معلوم مقام کی طرف لے گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر نوتال پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی ۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں۔

Share This Article