بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو صعفاری میں دو گروہوں کے درمیان شدید فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افرادہلاک جبکہ فائرنگ سے ایک قبائلی شخصیت کا بیٹا بھی زخمی ہوا۔
لیویز فورس کے مطابق ضلع ذیرہ بگٹی کے علاقے سوئی لنجو صعفاری میں چاکرانی بگٹی اور دوسرے گروہ کے درمیان جاری فائرنگ کے نتیجے میں واشو ہواتکانی اپنے بھائی سمیت قتل جبکہ فائرنگ سے چاکرانی بگٹی بھی ہلاک ہوا۔
فائرنگ سے وڈیرہ درانی چاکرانی کا بھتیجا حامد چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا جن کو فوری طورپر پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔