بلوچستان کے علاقے پشین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔
واقعہ پشین کے علاقے کلی بٹے زئی میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار بسم اللہ کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی پشین انتظامیہ کررہی ہے۔