پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور بلوچستان اسمبلی کے رکن نواب جنگیر مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بننا دور ہمیں تو بلوچستان میں چھوڑتے تک نہیں ۔
یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافی کے سوال کے جواب پرتبصرہ کرتے ہوئے کہی ۔
منگل کو نواب جنگیر مری نے طویل عرصے کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد صحافی نے ان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا ہے سنا ہے آپ اگلے وزیراعلیٰ بن رہے ہیں جس پر نواب جنگیر مری نے جواب دیا کہ مجھے تو بلوچستان میں چھوڑتے تک نہیں آپ وزیراعلیٰ بننے کی بات کر رہے ہیں ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔