بلوچستان میں پنجاب کے رہائشیوں سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چھین لیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب مسلم باغ کے علاقے میں ملتان کے رہائشی 2 افراد سے کروڑوں روپے مالیت کا ساڑے 7 کلو سونا چھین لیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ملتان کے رہائشی محمد اقبال اور محمد افضل نے لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ ملتان سے ایک کوچ کے ذریعے بیگ میں ساڑے 7 کلو سونا لےکر کوئٹہ آرہے تھے، جب ان کی کوچ مسلم باغ کے قریب پہنچی تو 3 گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے کوچ کو روک کر ہمیں بیگ سمیت اتارا، ایک گاڑی میں بٹھایا اور ہم سے سونا چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ وہ یہ سونا کوئٹہ میں مختلف افراد کو دینےکے لیے لارہے تھے۔

سونےکی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ لیویز حکام نے محمد اقبال اور محمد افضل کی مدعیت میں لیویز تھانہ مسلم باغ میں مقدمہ درج کرلیا۔

Share This Article