کراچی سے 2 جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو نوجوان بازیاب ہوگئے۔

رواں سال 23 مئی کو کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ سے لاپتہ شیراز بلوچ اور رواں سال 24 مئی کو ہاکس کے علاقے لال بکھر سے لاپتہ رمیز بلوچ ولد جنگی بازیاب ہوگئے۔

وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز نے ان کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وی بی ایم پی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر لاپتہ افراد بھی بازیاب ہونگے۔

Share This Article