کوہلو میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article