چمن: لاپتہ نوجوان کی بوری بند لاش برآمد، ردعمل میں لواحقین نے احتجاجا ً روڈ بلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغانستان سے منسلک سرحدی بارڈر چمن میں لاپتہ نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہونے کے بعد ردعمل میں لواحقین نے احتجاجا ً روڈ بلاک کردیا۔

نعش کی شناخت نوجوان احمد اللہ ولد خالقداد عشیزئی برمزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چھ ستمبر کو قلعہ عبداللہ بازار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا،اب ان کی بوری بند نعش لیویز نے کوژک سے لاش برآمد کیا ہے۔

لیویز کے مطابق گذشتہ شب رات کو تقریباً 3 بجے کوژک میں گاڑی کو آگ لگائی گئی اس پر لیویز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،گاڑی کے ساتھ بوری بند لاش بھی برآمد ہوئی۔

لاش کو چمن سیول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیول ہسپتال میں شناختی کارڈ سے پتہ چلا یہ احمداللہ ہے جو چھ تاریخ کو قلعہ عبداللہ سے لاپتہ ہوا تھا ۔

لاش ملنے کے بعد ورثاء نے ایک مرتبہ پھر ژڑہ بند کے مقام پر روڈ کو بند کر کے احتجاج شروع کردیا ہے۔

Share This Article