دالبندین : ایل پی جی ٹینکروں پر مسلح افراد کی فائرنگ، ٹائر برسٹ ، ڈرائیورمحفوظ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب بلوچستان ایران آر سی ڈی شاہراہ پر دو ایل پی جی باؤزر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق دالبندین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو ایل پی جی بازر گاڑیوں پر فائرنگ کردی ۔

پولیس نے کہا کہ بائوزر گاڑیاں ریحان بابا انرجی کی تھیں جو تفتان بارڈر سے کلیئرنس کے بعد کوئٹہ آرہی تھیں۔

واقعہ دالبندین سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر سہ پہر چار بجے کے قریب پیش آیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوگئے تاہم دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

گاڑیوں میں ایل پی جی گیس لوڈ ہونے کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ موجود تھا۔

مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ریسکیو اور سیکیورٹی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبو ل نہیں کی ہے ،البتہ ماضی میں معدنیات کی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ عسکری تنظیمیں قبول کر چکی ہیں۔

Share This Article