بلوچستان کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے 5 تا 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔
مراسلے میں پانچوں اضلاع میں 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس امن ومان کے پیش نظر پہلے ہی بند ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 16 دن معطل رہی تھی۔
بعدازاں بلوچستان ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات جاری کئے لیکن حکومت و اسٹیبلشمنٹ نے ان کے احکامات پر فوری عمل درآمد نہیں کروایااور ایک ہفتے سے دس دن بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔
حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بروز جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔