کراچی : پنجگور سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے3 نوجوانوں کو کراچی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ افراد کی شناخت صابر ولد فضل کریم، زبیر ولد فضل کریم اور سلمان ولد شاہی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ افراد کو 9 اگست کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ علاج کی غرض سے کراچی آئے ہوئے تھے۔

انہیں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک ہوٹل سے اسپتال کی جانب جا رہے تھے۔

اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

Share This Article