بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کردیئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک پر فائرنگ کرکے ٹرک کے ٹائر برسٹ کردیئے اور فرار ہوگئے تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں ہے البتہ ماضی میں معدنیات و دیگر وسائل لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
تاہم اب تک یہ بھی معلوم نہ ہوسکی کہ ٹرک میں کیا تھا۔