ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکہ ، ایک نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو سفاری میں ایک بم دھماکے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

لیویز کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو سفاری میں بم دھماکے سے علی باغ ولد سالار خان جکھرانی نامی ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔

واقع کی اطلاع پر لیویز فورس جاے وقوع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارواءکے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

لیویز نے واقع کے بارے میں مذید تحقیقات شروع کردی ۔

Share This Article