ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود بلوچستان میں موبائل انٹر نیٹ سروس بحال نہ ہو سکی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں موبائل انٹر نیٹ سروس بحال نہ ہو سکی ۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سیکورٹی خدشات والے علاقوں کے علاوہ موبائل انٹر نیٹ کھولنے کا حکم دیا تھا ۔

بلوچستان بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

موبائل انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے کاروباری ، تجارتی اور تعلیمی معاملات متاثر ہو کر رہ گئے ۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کی جائے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں جمہوری سمبل کے طور پر جانے والے اداروں پر مکمل طور پر پاکستان آرمی قابض ہوچکی ہے جس سے جمہوری اداروں کی ہدایات و احکامات کو پس پشت ڈال کر اس پر عمل درآمد روک دیا جاتا ہے۔

Share This Article