بلوچستان میں انٹرنیٹ شوق سے نہیں، سیکورٹی خدشات باعث معطل کیا، پاکستانی وزیر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بلوچستان میں انٹرنیٹ بندش کی وجہ سکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سکیورٹی خدشات کے باعث کی جاتی ہے، کسی کو شوق نہیں کہ سروسز کو معطل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6 سے 31 اگست تک انٹرنیٹ عارضی معطل کرنے کا آرڈرکیاگیا جس کی وجہ سکیورٹی خدشات تھے تاہم بلوچستان میں پروازیں بحال ہیں،ٹرین اور سڑک کے راستے بھی کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں دہشتگردی ہوتی ہے وہاں یہ سب اقدامات کیےجاتے ہیں اور اس کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانا ہے۔

طارق فضل نے مزید کہا کہ جن دنوں میں انٹرنیٹ بندش رہی اس دوران خریدےگئے پیکج محفوظ رہیں گے اور اگلے ماہ منتقل ہوں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 10 دنوں سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے جس کے باعث تمام طبقات خصوصاً طلبہ اور آن لائن کام کرنے والے افراد کا مشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article