بلوچستان کے ضلع کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں پاکستانی فورسز اور اس کی تشکیل کردہ مقامی افراد پر مشتمل ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے گھر وںپر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس سے 3 خواتین اور ایک بچہ شدیدزخمی ہوگئے۔
تربت شہر کے علاقے آپسر بلوچی بازار میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے حوالدار خداداد نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینکا جو چار دیواری کے اندر گر کر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج اور طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اس گھر پر حملہ کیا گیا تھا ۔
دوسرا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پیش آیاجہاں فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقے کلاھو میں فورسز چوکی سے ایک گھر پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں زلیخہ زوجہ عیسیٰ شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ایک بچہ بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے جس کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔
واقعے کے خلاف علاقہ مکین فورسز کیمپ کے سامنے سراپا احتجاج ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے اس نوعیت کے واقعات اس سے پہلے پیش آچکے ہیں جہاں عوام کو جانی نقصانات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔