کوئٹہ: ماما قدیر کی طبیعت ناساز، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

— جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں آریہ ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، ماما قدیر کو گزشتہ چند روز سے طبی مسائل لاحق تھے، تاہم آج ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

ماما قدیر بلوچ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک مضبوط اور مسلسل آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی، اور انسانی حقوق کے کارکنان، صحافیوں اور شہری حلقوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share This Article