ڈاکٹر شلی کی گرفتاری بلوچ سیاسی شعور کو کچلنے کی مایوس کن کوشش ہے،بی وائی سی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی ( بی وائی سی ) نے گوادر میں ڈاکٹر شلی و خواتین کارکنوں کی گرفتاری کوبلوچ سیاسی شعور کو کچلنے کی مایوس کن کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچ ویمن فورم (BWF) کی آرگنائزر ڈاکٹر شالی بلوچ کو اپنی ساتھی خواتین ساتھیوں سمیت گوادر پولیس نے گوادر میں آگاہی مہم کے دوران گرفتار کر لیا۔ انہیں اس وقت گوادر ویمن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ یہ بلوچستان میں ریاست کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اختلاف رائے کی جسارت کرنے والی ہر آواز کے خلاف ایک بڑے، منظم کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ ہم ایک خاموش اور غیر اعلانیہ مارشل لاء کے نیچے جی رہے ہیں جہاں جمہوریت کی زبان میں جبر کا پردہ پڑا ہوا ہے۔ آج خواتین کارکنوں کی گرفتاری بلوچ سیاسی شعور کو کچلنے کی ایک اور مایوس کن کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے، بی وائی سی کے رہنما بغیر کسی الزام یا مقدمے کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے ہیں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) ڈاکٹر شالی بلوچ اور گوادر میں گرفتار تمام خواتین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

Share This Article