مستونگ: فورسزگاڑی پر حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسزکی گاڑی پر مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔

واقعہ ضلع مستونگ میں چوتو کے قریب پیش آیاجہاں مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کو نشانہ بنایا۔

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ایکٹنگ ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کی گشت پر تھے۔

ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی قائم مقام ڈی ایس پی عبدالرزاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی، بلوچستان میں فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔

Share This Article