بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بل کے خلاف اپنے وکیل بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ساجد ترین ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔
اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سیکرٹری فنانس اختر حسین لانگو، بابو رحیم مینگل، میر بہادر مینگل سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار نجیب الدین آغا ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر رہنما وکارکنان بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ اختر مینگل پہلے شخص تھے جنہوں نے اس بل کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ سردار مینگل کوئٹہ پہنچ کر خود پٹیشن دائر کریں گے۔