ذیشان زہیر کے قتل کے خلاف بلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
پنجگور زون کے رکن ذیشان زہیر کے ماورائے عدالت قتل، بلوچ نسل کشی میں تشویشناک اضافے اور ریاستی فاشزم کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) چاغی زون کی جانب سے دالبندین میں آج جمعہ کے روز مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیاہے۔
شٹرڈؤن ہڑتال کے باعث دالبندین کے تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز کراچی اور تربت میں بھی ذیشان زہیر کے ماورائے عدالت کے خلاف بی وائی سی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
کراچی میں احتجاجی مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول کر احتجاج کو سبوتاژ کیا جبکہ آمنہ بلوچ سمیت 4 افراد کو گرفتار کیاگیا تھا۔
تربت و پنجگور میں ذیشان زہیر کے بہیمانہ قتل کے خلاف خواتین و بچے بڑی تعدادمیں سڑکوں پر نکلے اور ریاستی فورسز کی جانب سے جاری جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کش اقدامات کی فوری بندش کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو اس الارمنگ صورتحال پر ریاست پاکستان کو جوابدہ ٹھہرانے کی اپیل کی ہے۔