ایرانی بارڈر بندش کے خلاف بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اور تمپ میں شٹر ڈائون ہڑتال ہے ،جس سے تمام کاروباری مراکز اور بینک بند رہے۔
ضلع کیچ سے متصل عبدوئی بارڈر کی بندش کیخلاف آل پارٹیز کیچ، دھرنا منتظمین اور انجمن تاجران و حق دو تحریک کی طرف سے پریس کانفرنس کی توسط سے یکم جولائی کو تربت شہر میں شٹر ڈاؤن ہرتال کا اعلان کیاگیا تھا جس کی وجہ سے آج شہر کے تمام چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز اور بینک بند رہے۔
دوسری جانب رات گئے دھرناگاہ پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکر متعدد شرکاء کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا۔
عبدوی بارڈر کی بندش کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر تمپ میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
انجمن تاجران تمپ کی جانب سے عبدوئی کراسنگ پوائنٹ کی بندش کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر تمپ سٹی میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی جس کے باعث شہر میں کاروباری سرگرمیاں بند رہیں۔